17-03-2017

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پشاور سمیت  ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد ہے تاہم ملک کے بالائی علاقوں میں کہیں کہیں مطلع جزوی طو رپر   آبرالود ہے اور سردی کی شدت برقرار ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا  تاہم کوئٹہ ، ژوپ ، ڈی جی خان ڈویژن، فاٹا اور  کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان ہے ۔

 آج پشاور میں کم سے کم درجہ حرار ت 10اور زیادہ سے زیادہ 24  ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    ہوا میں نمی کا تناسب44 فی صد  رہا۔

   پشاور میں سورج آج شام   6 بجکر 23 منٹ پر غروب جبکہ کل   6بجکر 22منٹ پر طلوع ہوگا۔