21-03-2017

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پشاور سمیت  ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی طو رپر   آبرالود ہے جبکہ خیبر پختونخوا، فاٹا ، گلگت بلتستان ، کوئٹہ ، ژوب اور راولپنڈی میں کہیں کہیں جبکہ اسلام آباد ، گوجرانوالہ اور سرگودھا ڈویژن میں چند ایک مقامات پر بارش  بھی ہوئی ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  پشاور سمیت خیبر پختونخوا ،فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کیں جبکہ  کوئٹہ ، ژوب ،قلات اور راولپنڈی ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان ہے تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا ۔

 آج پشاور میں کم سے کم درجہ حرار ت 14اور زیادہ سے زیادہ 20  ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    ہوا میں نمی کا تناسب77 فی صد  رہا۔

   پشاور میں سورج آج شام   6 بجکر 26 منٹ پر غروب جبکہ کل   6بجکر 17منٹ پر طلوع ہوگا۔

………………………………………………..

…………….