28-03-2017

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک ہے تاہم مالاکنڈ  ، ہزارہ، پشاور ، مردان ، راولپنڈی ، گوجرانوالہ ڈویژن ، اسلام آباد ، بالائی فاٹا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع آبرالود ہے اور چند ایک مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوئی ہے ۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک  جبکہ سندھ  کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہے گاتاہم ملاکنڈ ، ہزارہ ڈویژن ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے  ۔

 آج پشاور میں کم سے کم درجہ حرار ت 15اور زیادہ سے زیادہ 27  ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

   ہوا میں نمی کا تناسب74 فی صد  رہا۔

 پشاور میں سورج آج شام   6 بجکر 31 منٹ پر غروب جبکہ کل   6بجکر 7منٹ پر طلوع ہوگا۔