30-03-2017

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک ہے تاہم مالاکنڈ  ، ہزارہ، پشاور ، مردان ، راولپنڈی ، گوجرانوالہ ڈویژن ، اسلام آباد ، بالائی فاٹا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع آبرالود ہے اور چند ایک مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوئی ہے ۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک  جبکہ سندھ  اور جنوبی پنجاب  کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہے گاتاہم ملاکنڈ ، ہزارہ ، پشاور ، بنوں ، کوہاٹ ، ڈی آئی خان ، راولپنڈی ڈویژن ، اسلام آباد ، فاٹا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے  ۔

آج پشاور میں کم سے کم درجہ حرار ت 17اور زیادہ سے زیادہ 32  ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

   ہوا میں نمی کا تناسب28 فی صد  رہا۔

 پشاور میں سورج آج شام   6 بجکر 33 منٹ پر غروب جبکہ کل   6بجکر 5منٹ پر طلوع ہوگا۔

………………………………………………..

…………….