31-03-2017

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک ہےجبکہ سندھ اور جنوبی  پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم ہے  تاہم مالاکنڈ  ، ہزارہ، پشاور ، مردان ، راولپنڈی ، گوجرانوالہ ڈویژن ، اسلام آباد ، بالائی فاٹا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع آبرالود ہے اور چند ایک مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوئی ہے ۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملاکنڈ ، ہزارہ ، پشاور ، مردان ، کوہاٹ ، راولپنڈی اور فیصل آباد ڈویژن سمیت  اسلام آباد ،بالائی فاٹا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ  ہلکی بارش کا امکان ہے  تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک جبکہ صوبہ سندھ اور جنوبی پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہےگا۔

 آج پشاور میں کم سے کم درجہ حرار ت 15اور زیادہ سے زیادہ 32  ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

   ہوا میں نمی کا تناسب36 فی صد  رہا۔

 پشاور میں سورج آج شام   6 بجکر 33 منٹ پر غروب جبکہ کل   6بجکر 3منٹ پر طلوع ہوگا۔