03-04-2017

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک ہےتاہم آج شام /رات خیبر پختونخوا ، فاٹا ، اسلام آباد ، راولپنڈی ، لاہور ، فیصل آباد ، سرگودھااور  گوجرانوالہ ڈویژن سمیت کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں  تیز ہواوں، آندھی  اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا، فاٹا، اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ ڈی جی خان، ملتان، ساہیوال، کوئٹہ، ژوب ڈویژن میں چند مقامات پرتیز ہواوٰں/آندھی اور گرج چمک  کیساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

 آج پشاور میں کم سے کم درجہ حرار ت 16اور زیادہ سے زیادہ 32  ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

   ہوا میں نمی کا تناسب34 فی صد  رہا۔

 پشاور میں سورج آج شام   6 بجکر 36 منٹ پر غروب جبکہ کل   5بجکر 59منٹ پر طلوع ہوگا۔