04-04-2017

محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مغربی ہواﺅں کے باعث گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج سے جمعرات کے دوران خیبرپختونخوا، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر جبکہ منگل اور بدھ کے روز مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے بدھ کے دوران راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد ڈویژن اور اسلام آبادجبکہ جمعرات تک راولپنڈی/ اسلام آباد میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے

 آج پشاور میں کم سے کم درجہ حرار ت 16اور زیادہ سے زیادہ 28  ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

   ہوا میں نمی کا تناسب86 فی صد  رہا۔

 پشاور میں سورج آج شام   6 بجکر 36 منٹ پر غروب جبکہ کل   5بجکر 58منٹ پر طلوع ہوگا۔