05-04-2017

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں اکثر مقامات پر  تیز ہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش  ہوئی ہے  اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کیساتھ ژالہ باری بھی ہوئی ہے جبکہ اسلام آباد ، فاٹا ، خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں مالاکنڈ، پشاور ، مردان ، کوہاٹ ، بنوں اور ڈی آئی خان ڈویژن میں کہیں کہیں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران  مالاکنڈ ، ہزارہ ، پشاور ، مردان ، کوہاٹ ، بنوں اور ڈی آئی خان ڈویژن سمیت فاٹا ، اسلام آباد ، راولپنڈی ، لاہور ، فیصل آباد ڈویژن میں کہیں کہیں  تیز ہووں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ بعض مقامات پر بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی متوقع ہے ۔محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اس دوران ملک کے بالائی علاقوں بشمول اسلام آباد، راولپنڈی ڈویژن میں تیز ہواوٗں /آندھی کی رفتار 100 کلومیٹر فی گھنٹہ سے بھی بڑھ سکتی ہے۔

 آج پشاور میں کم سے کم درجہ حرار ت 15اور زیادہ سے زیادہ 25  ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

   ہوا میں نمی کا تناسب50 فی صد  رہا۔

 پشاور میں سورج آج شام   6 بجکر 37 منٹ پر غروب جبکہ کل   5بجکر 57منٹ پر طلوع ہوگا۔