06-04-2017

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کشمیر، گلگت بلتستان، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن بالائی فاٹا اور اسلام آباد میں کہیں کہیں تیز ہواو¿ں اور گرج چمک کیساتھ مزید بارش ہو ئی ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ ، ہزارہ ، پشاور ، مردان ، کوہاٹ ، کشمیر ، گلگت بلتستان، راولپنڈی، گجرانوالہ اور لاہور ڈویژن سمیت  بالائی فاٹا اور اسلام آباد میں کہیں کہیں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے  ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا ۔

 آج پشاور میں کم سے کم درجہ حرار ت 13اور زیادہ سے زیادہ 25  ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ہوا میں نمی کا تناسب50 فی صد  رہا۔

پشاور میں سورج آج شام   6 بجکر 38 منٹ پر غروب جبکہ کل   5بجکر 55منٹ پر طلوع ہوگا۔