01-02-2017

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک ہے تاہم بعض علاقوں میں مطلع جزوی طور پر آبر الود ہے جبکہ سردی کی شدت برقرار ہے۔ آج ریکارڈ کئے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت  میں کالام منفی آٹھ ، پاڑہ چنار منفی سات، استور منفی پانچ ، مالم جبہ منفی تین،سکردو ، کوئٹہ اور دیر میں منفی دو  ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات  کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا اس دوران خیبر پختونخوا ،  پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا بھی امکان ہے۔

آج پشاور میں کم سے کم درجہ حرار ت7اور زیادہ سے زیادہ 18   ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    ہوا میں نمی کا تناسب42 فی صد  رہا۔

پشاور میں آج غروب افتاب کا وقت  5 بجکر 44 منٹ ہےجبکہ سورج کل    7بجکر 11منٹ پر طلوع ہوگا۔