13-04-2017
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پشاور سمیت ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ سند ھ ، جنوبی پنچاب اور جنوبی بلوچستان میں موسم گرم اور خشک ہے تاہم آج ملاکنڈ ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ سند ھ ، جنوبی پنجاب اور جنوبی بلوجستان میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم مالاکنڈ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔
آج پشاور میں کم سے کم درجہ حرار ت 16اور زیادہ سے زیادہ 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ہوا میں نمی کا تناسب16 فی صد رہا۔
پشاور میں سورج آج شام 6 بجکر 43 منٹ پر غروب جبکہ کل 5بجکر 46منٹ پر طلوع ہوگا۔