18-04-2017

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پشاور سمیت ملک کےبیشتر  علاقوں میں موسم گرم اور خشک ہے تاہم مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ  ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پشاور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ، راولپنڈی ڈویژن ، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیز ہواوں/آنڈھی  اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ پنجاب ، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں ، سکھر ، لاڑکانہ ، حیدر آباد، مکران اور سبی ڈویژن میں شدید گرمی پڑے گی ۔

 آج پشاور میں زیادہ سے زیادہ  درجہ حرار ت 40اور کم سے کم 22  ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

  ہوا میں نمی کا تناسب17 فی صد  رہا۔

پشاور میں سورج آج شام   6 بجکر 47 منٹ پر غروب جبکہ کل   5بجکر 40منٹ پر طلوع ہوگا۔