19-04-2017

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پشاور سمیت ملک کےبیشتر  علاقوں میں موسم گرم اور خشک ہے تاہم مالاکنڈ، راولپنڈی ڈویژن ، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیز ہواوں ، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ  ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم پشاور ،  مالاکنڈ ، ہزارہ ، راولپنڈی ڈویژن ، اسلام آباد ، بالائی فاٹا اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیز ہواوں/آندھی  اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ وسطی اور جنوبی  پنجاب ، سندھ اور جنوبی بلوچستان میں  شدید گرمی پڑے گی ۔

 آج پشاور میں زیادہ سے زیادہ  درجہ حرار ت 39اور کم سے کم 22  ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

  ہوا میں نمی کا تناسب22 فی صد  رہا۔

پشاور میں سورج آج شام   6 بجکر 48 منٹ پر غروب جبکہ کل   5بجکر 39منٹ پر طلوع ہوگا۔