20-04-2017

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کےبیشتر  علاقوں میں موسم گرم اور خشک ہے اور وسطی /جنوبی پنجاب ، سندھ اور جنوبی بلوچستان شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں  تاہم آج شام /رات  مالاکنڈ، ہزارہ ، پشاور ، مردان ، کوہاٹ ، بنوں ، ڈی آئی خان ،  راولپنڈی فیصل آباد  ڈویژن ، اسلام آباد، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند  مقامات پر تیز ہواوں ، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ  ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پشاور ،  مالاکنڈ ، ہزارہ ،  مردان ، کوہاٹ ، بنوں ، ڈی آئی خان ،راولپنڈی، گوجرانوالہ ، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن ، اسلام آباد ،  فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوں/آندھی  اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ  ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

 آج پشاور میں زیادہ سے زیادہ  درجہ حرار ت 39اور کم سے کم 22  ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

  ہوا میں نمی کا تناسب61 فی صد  رہا۔

پشاور میں سورج آج شام   6 بجکر 48 منٹ پر غروب جبکہ کل   5بجکر 38منٹ پر طلوع ہوگا۔