21-04-2017

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں مالاکنڈ، ہزارہ ، پشاور ، مردان ، کوہاٹ ، بنوں ، ڈی آئی خان  سمیت بالائی پنجاب  اسلام آباد، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند  مقامات پر تیز ہواوں ، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ  بارش جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پشاور ،  مالاکنڈ ، ہزارہ ،  مردان ، کوہاٹ ، بنوں ، ڈی آئی خان ،راولپنڈی، لاہور،  گوجرانوالہ ، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن ، اسلام آباد ،  فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوں/آندھی  اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ  ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

 آج پشاور میں زیادہ سے زیادہ  درجہ حرار ت 37اور کم سے کم 20  ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

  ہوا میں نمی کا تناسب32 فی صد  رہا۔

پشاور میں سورج آج شام   6 بجکر 49 منٹ پر غروب جبکہ کل   5بجکر 36منٹ پر طلوع ہوگا۔