25-04-2017
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک ہے تاہم کشمیر میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پشاور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

آج پشاور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرار ت 33اور کم سے کم 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ہوا میں نمی کا تناسب34 فی صد رہا۔

پشاور میں سورج آج شام 6 بجکر 52 منٹ پر غروب جبکہ کل 5بجکر 32منٹ پر طلوع ہوگا۔