December 15, 2018

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

موسم کی تازہ ترین صورتحال

02-02-2017

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک ہے تاہم بعض علاقوں میں مطلع جزوی طور پر آبر الود ہے جبکہ سردی کی شدت برقرار ہے۔محکمہ موسمیات نے ویک اینڈ کے دوران خیبر پختونخوا سمیت ملک کےمختلف علاقوں میں مزید بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیشن گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات  کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم ملاکنڈ ، ہزارہ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے ۔ اس دوران پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور  صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کاامکان ہے۔

آج پشاور میں کم سے کم درجہ حرار ت10اور زیادہ سے زیادہ 16   ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    ہوا میں نمی کا تناسب60 فی صد  رہا۔

پشاور میں آج غروب افتاب کا وقت  5 بجکر 45 منٹ ہےجبکہ سورج کل    7بجکر 11منٹ پر طلوع ہوگا۔

Related posts