28-04-2017

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک ہے تاہم آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران  مالاکنڈ ، ہزارہ ، مردان ڈویژن اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ پشاور ، کوہاٹ ، راولپنڈی ، اسلام آباد ، فاٹا اور کشمیر میں چند مقامات پر  تیز ہواوں، آندھی اور  گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے   ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر  علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گاتاہم مالاکنڈ ، ہزارہ ، مردان ڈویژن اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ پشاور ، کوہاٹ ، راولپنڈی ، گوجرانوالہ ، سرگودھا، میر پور خاص ڈویژن ، اسلام آباد ، فاٹا اور کشمیر میں چند مقامات پر  تیز ہواوں، آندھی اور  گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے  ۔

 آج پشاور میں زیادہ سے زیادہ  درجہ حرار ت 33اور کم سے کم 19  ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

  ہوا میں نمی کا تناسب25 فی صد  رہا۔

پشاور میں سورج آج شام   6 بجکر 55 منٹ پر غروب جبکہ کل   5بجکر 28منٹ پر طلوع ہوگا۔