02-05-2017

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پشاور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی طور پر آبر الود اور خشک ہے تاہم کوئٹہ ، ژوب، مکران ، ملاکنڈ ، ہزارہ ، مردان ، ملتان ، ڈی آئی خان ، ڈی جی خان ، سرگودھا اور راولپنڈی سمیت اسلام آباد ، بالائی فاٹا اور کشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہواوں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوئی ہے جس سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر  علاقوں میں مطلع جزوی طور پر آبر الود اور خشک رہے گاتاہم مالاکنڈ ، ہزارہ ، مردان ڈویژن، کوئٹہ ، ژوب اور مکران ڈویژن سمیت گلگت بلتستان ،راولپنڈی ، گوجرانوالہ ڈویژن ، اسلام آباد ،بالائی فاٹا اور کشمیر میں بعض مقامات پر  تیز ہواوں اور  گرج چمک کے ساتھ  ہلکی بارش کا امکان ہے  ۔

 آج پشاور میں زیادہ سے زیادہ  درجہ حرار ت 33اور کم سے کم 20  ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

  ہوا میں نمی کا تناسب29 فی صد  رہا۔

پشاور میں سورج آج شام   6 بجکر 58 منٹ پر غروب جبکہ کل   5بجکر 24منٹ پر طلوع ہوگا۔