December 15, 2018

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

موسم کی تازہ ترین صورتحال

03-05-2017

محکمہ موسمیات نے آج  پشاور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود اور خشک رہنے کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دوران کوئٹہ، ژوب، مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، گوجرانوالہ، لاہور، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، بالائی فاٹا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ ملتان، ڈی جی خان اور سرگودھا ڈویژن میں گرد آلود ہوائیں/آندھی چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے  دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، بالائی فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

آج پشاور میں زیادہ سے زیادہ  درجہ حرار ت 31اور کم سے کم 17  ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

  ہوا میں نمی کا تناسب41 فی صد  رہا۔

پشاور میں سورج آج شام   6 بجکر 59 منٹ پر غروب جبکہ کل   5بجکر 23منٹ پر طلوع ہوگا۔

Related posts