04-05-2017

محکمہ موسمیات نےپشاور سمیت ملک کے بیشتر  میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک  ہے تاہم مالاکنڈ ، ہزارہ ڈویژن ، بالائی فاٹا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ  ہلکی بارش سے موسم خوشگوار  ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے  دوران  پشاور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، بالائی فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آج پشاور میں زیادہ سے زیادہ  درجہ حرار ت 34اور کم سے کم 19  ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

  ہوا میں نمی کا تناسب23 فی صد  رہا۔

پشاور میں سورج آج شام   6 بجکر 59 منٹ پر غروب جبکہ کل   5بجکر 22منٹ پر طلوع ہوگا۔