08-05-2017

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر  علاقوں میں موسم گرم اور خشک   جبکہ سند ھ اور جنوبی/وسطی پنجاب میں موسم شدید گرم ہے تاہم آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران  کوئٹہ ، ژوب ، قلات ، لاڑکانہ ، راولپنڈی ڈویژن ، اسلام آباد، خیبر پختونخوا ، فاٹا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہواوں اور  گرج چمک کے ساتھ  ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے  دوران  ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ بالائی سندھ اور جنوب وسطی پنجاب میں موسم شدید گرم رہے گاتاہم اس دوران مالاکنڈ، ہزارہ، کوہاٹ، فاٹا، گلگت بلتستان، آزادکشمیر، گوجرانوالہ، سرگودھا اور بنوں ڈویژن میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آج پشاور میں زیادہ سے زیادہ  درجہ حرار ت 39اور کم سے کم 20  ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

  ہوا میں نمی کا تناسب26 فی صد  رہا۔

پشاور میں سورج آج شام   7 بجکر 2منٹ پر غروب جبکہ کل   5بجکر 18منٹ پر طلوع ہوگا۔