09-05-2017

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر  علاقوں میں موسم گرم اور خشک   جبکہ سند ھ اور جنوبی/وسطی پنجاب میں موسم شدید گرم ہے تاہم آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران  کوئٹہ ، ژوب ، قلات ، لاڑکانہ ، راولپنڈی ڈویژن ، اسلام آباد، خیبر پختونخوا ، فاٹا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہواوں اور  گرج چمک کے ساتھ  ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ بالائی سندھ اور جنوبی وسطی پنجاب میں موسم شدید گرم رہے گاتاہم خیبرپختونخوا،بلوچستان ، پنجاب ،  فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آج پشاور میں زیادہ سے زیادہ  درجہ حرار ت 42اور کم سے کم 23  ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

  ہوا میں نمی کا تناسب18 فی صد  رہا۔

پشاور میں سورج آج شام   7 بجکر 3منٹ پر غروب جبکہ کل   5بجکر 18منٹ پر طلوع ہوگا۔

………………………………………………..

 

Urdu News Bulletin

Dated : 9th May, 2017

 Broadcasting Time : 04:00 PM

 Duration :  10 Min

 Total Pages:

 News Reader :     Rafique Kamran

 Prepared and Edited By : Amjad Ali Khan (News Editor)

 Vetted:

          Radio Meezan FM 96.6 KP Judicial Academy Peshawar