03-02-2017

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پشاور سمیت  ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع  آبر الود ہے جبکہ سردی کی شدت برقرار ہے۔محکمہ موسمیات نے ویک اینڈ کے دوران خیبر پختونخوا سمیت ملک کےمختلف علاقوں میں مزید بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیشن گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات  کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران  پشاور سمیت خیبر پختونخوا ، فاٹا ، بالائی پنجاب، اسلام آباد ،  کشمیر اور گلگت بلتستان میں اکثر مقامات پر  جبکہ بلوچستان  میں کہیں کہیں اور جنوبی پنجاب اور سند ھ میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے ۔

آج پشاور میں کم سے کم درجہ حرار ت11اور زیادہ سے زیادہ 18   ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    ہوا میں نمی کا تناسب48 فی صد  رہا۔

پشاور میں آج غروب افتاب کا وقت  5 بجکر 46 منٹ ہےجبکہ سورج کل    7بجکر 10منٹ پر طلوع ہوگا۔