07-02-2017

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد ہے تاہم بعض علاقوں میں مطلع جزوی طور پر آبرالود ہے اور برف باری کا سلسلہ رکنے کے بعد بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران  ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، بالائی فاٹا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پرہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ  پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کی بھی توقع ہے۔

 آج پشاور میں کم سے کم درجہ حرار ت 7 اور زیادہ سے زیادہ 18   ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    ہوا میں نمی کا تناسب85 فی صد  رہا۔

پشاور میں آج غروب افتاب کا وقت  5 بجکر 50 منٹ ہےجبکہ سورج کل    7بجکر 7منٹ پر طلوع ہوگا۔