WEATHER

                                                                                                                  موسم

06-06-2017

 محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں گرج چمک تیز ہواوٰں/آندھی کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ منگل سے جمعہ کے دوران خیبر پختونخوا ، فاٹا ، گلگت بلتستان ، کشمیر ، راولپنڈی ، لاہور ، فیصل آباد ڈویژن اور اسلام آباد میں وقفے وقفے سے کہیں کہیں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے ۔

بدھ اور جمعرات کے دوران کوئٹہ، ژوب، ڈی جی خان، ملتان اور ساہیوال ڈویژن میں چند مقامات پر تیزہواوٰں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران ہزارہ ڈویژن،کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں دن کے اوقات میں موسم خشک رہےگا تاہم آج (شام/رات)خیبرپختو نخوا،راولپنڈی،گوجرانوالہ،لاہور، سرگودھا،فیصل آباد ڈویژن، فاٹا، اسلام آباد،گلگت بلتستان اور کشمیرمیں کہیں کہیں جبکہ ملتان، ڈی جی خان اور ساہیوال ڈویژن میں چند مقامات پر  تیز ہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

آج پشاور میں زیادہ سے زیادہ  درجہ حرار ت 43اور کم سے کم 24  ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 ہوا میں نمی کا تناسب34 فی صد  رہا۔

پشاور میں آج افطار کا وقت 7 بجکر24  منٹ جبکہ کل انتہائے سحر  3 بجکر 19 منٹ پر ہوگی  ۔

………………………………………………..

Urdu News Bulletin

Dated : 6th June, 2017

Broadcasting Time : 04:00 PM

Duration :  10 Min

Total Pages:

News Reader :     Rafique Kamran

Prepared and Edited By : Amjad Ali Khan (News Editor)

Vetted:

Radio Meezan FM 96.6 KP Judicial Academy Peshawar