WEATHER

                                                                                                                  موسم

19-06-2017

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سوموار سے جمعرات کے دوران خیبر پختونخوا، اسلام آباد ، پنجاب اور کشمیر کے مختلف علاقوں میں پری مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہو رہا ہے اور بارہ گھنٹوں کے دوران پشاور ، ملاکنڈ ، ہزارہ ، مردان ، کوہاٹ ، راولپنڈی  ، لاہور ڈویژن ، فاٹا ، اسلام آباد ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب ہے ۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران پشاور ، ملاکنڈ ، ہزارہ ، مردان ، کوہاٹ ، لاہور ، فیصل آباد ، گوجرانولہ اور راولپنڈی ڈویژن سمیت فاٹا ، اسلام آباد ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں پر تیز ہواﺅں/ آندھی  اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ سندھ کے ساحلی علاقوں میں بعض مقامات پر ہلکی بارش /بوندا باندی کا بھی امکان ہے تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

آج پشاور میں زیادہ سے زیادہ  درجہ حرار ت 43اور کم سے کم 27  ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

  ہوا میں نمی کا تناسب25 فی صد  رہا۔

پشاور میں آج افطار کا وقت 7 بجکر29  منٹ جبکہ کل انتہائے سحر  3 بجکر 18 منٹ پر ہوگی  ۔

………………………………………………..

Urdu News Bulletin

Dated : 19th June, 2017

 Broadcasting Time : 04:00 PM

 Duration :  10 Min

 Total Pages:

News Reader :     Rafique Kamran

Prepared and Edited By : Amjad Ali Khan (News Editor)

Vetted:

         Radio Meezan FM 96.6 KP Judicial Academy Peshawar