WEATHER

                                                                                                                  موسم

21-06-2017

محکمہ موسمیات نے جمعرات تک کشمیر، اسلام آباد، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں پری مون سون بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگلے 2روز کے دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن، فاٹا، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ ژوب اور سبی ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش  کا امکان ہے اور سندھ کے ساحلی علاقوں میں بعض مقامات پرہلکی بارش  ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران پشاور ، ملاکنڈ ، ہزارہ ، مردان ، کوہاٹ ، لاہور ، فیصل آباد ، گوجرانولہ اور راولپنڈی ڈویژن سمیت فاٹا ، اسلام آباد ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں پر تیز ہواﺅں/ آندھی  اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ سندھ کے ساحلی علاقوں میں بعض مقامات پر ہلکی بارش /بوندا باندی کا بھی امکان ہے تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

آج پشاور میں زیادہ سے زیادہ  درجہ حرار ت 33اور کم سے کم 24  ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

  ہوا میں نمی کا تناسب46 فی صد  رہا۔

پشاور میں آج افطار کا وقت 7 بجکر29  منٹ جبکہ کل انتہائے سحر  3 بجکر 18 منٹ پر ہوگی  ۔

………………………………………………..

Urdu News Bulletin

Dated : 21th June, 2017

Broadcasting Time : 04:00 PM

Duration :  10 Min

Total Pages:

News Reader :     Rafique Kamran

Prepared and Edited By : Amjad Ali Khan (News Editor)

Vetted:

         Radio Meezan FM 96.6 KP Judicial Academy Peshawar