07-02-2017

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک ہے تاہم بعض بالائی علاقوں میں مطلع آبرالود ہے اور مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پرہلکی بارش اور پہاڑوں پرہلکی برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  چوبیس گھنٹوں کے دوران  ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا تاہم ملاکنڈ ، ہزارہ ، راولپنڈی ڈویژن ، اسلام آباد ،  کشمیر او ر گلگت بلتسان سمیت  اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پرہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔

 آج پشاور میں کم سے کم درجہ حرار ت 6 اور زیادہ سے زیادہ 17   ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    ہوا میں نمی کا تناسب50 فی صد  رہا۔

پشاور میں آج غروب افتاب کا وقت  5 بجکر 51 منٹ ہےجبکہ سورج کل    7بجکر 6منٹ پر طلوع ہوگا۔