WEATHER
موسم
25-07-2017
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب ہے تاہم راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور،سرگودھا، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور،میرپورخاص ڈویژن،اسلام آباد، فاٹا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں مطلع جزوی طور پر آبر الود ہے جبکہ چند مقامات پر تیز ہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، ہزارہ ڈویژن اورکشمیرمیں کہیں کہیں جبکہ سرگودھا، لاہور، مالاکنڈ،پشاور، ڈی جی خان، ڈی آئی خان،سبی،نصیر آباد، میرپورخاض،سکھر ڈویژن، فاٹا، گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
آج پشاور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرار ت 35اور کم سے کم 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ہوا میں نمی کا تناسب54 فی صد رہا۔
پشاور میں آج غروب افتاب کا وقت 7 بجکر20 منٹ جبکہ سورج کل 5 بجکر 20منٹ پر طلوع ہوگا
………………………………………………..
Urdu News Bulletin
Dated : 25th July, 2017
Broadcasting Time : 04:00 PM
Duration : 10 Min
Total Pages:
News Reader : Rafique Kamran
Prepared and Edited By : Amjad Ali Khan (News Editor)
Vetted:
Radio Meezan FM 96.6 KP Judicial Academy Peshawar