10-02-2017

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ پشاور سمیت  ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک ہے تاہم سردی کی شدت برقرار ہے ۔ آج کے سرد ترین مقامات  کےدرجہ حرارت کے مطابق  استور میں منفی بارہ ، کالام منفی دس، گوپس اور سکردو منفی پابچ ، دیر چترال ، مالم جبہ منفی چار ، ہنزہ ، دروش منفی تین جبکہ کوئٹہ اور ژوب میں منفی دو ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  آئندہ  چوبیس گھنٹوں کے دوران پشاور سمیت   ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا ۔

 آج پشاور میں کم سے کم درجہ حرار ت 6 اور زیادہ سے زیادہ 19  ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    ہوا میں نمی کا تناسب33 فی صد  رہا۔

پشاور میں آج غروب افتاب کا وقت  5 بجکر 52 منٹ ہےجبکہ سورج کل    7بجکر 4منٹ پر طلوع ہوگا۔