26-01-2017
موسم کی تازہ ترین صورت حال کے مطابق کشمیر، گلگت بلتستان، پنجاب، خیبرپختونخوا اور فاٹا میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، بالائی پنجاب ، بالائی خیبرپختونخوا کے علاقوں مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، مردان اور بنوں ڈویژن سمیت فاٹا اور اسلام آباد میں اکثر مقامات پر جبکہ گلگت بلتستان، جنوبی/وسطی پنجاب ، اور زیریں خیبرپختونخوا میں کہیں کہیں وقفے وقفے سے مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ اسی طرح
مری، گلیات، وادی نیلم، راولاکوٹ، کالام، مالم جبہ، شانگلہ، ناران، کاغان، سکردو، استور، چترال اور دروش میں وقفے وقفے سے برفباری کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا۔
آج پشاور میں کم سے کم درجہ حرار ت6اور زیادہ سے زیادہ 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ہوا میں نمی کا تناسب74 فی صد رہا۔
پشاور میں آج غروب افتاب کا وقت 5 بجکر 38 منٹ ہےجبکہ سورج کل 7بجکر 15منٹ پر طلوع ہوگا۔