24-03-2017

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پشاور سمیت  ملک کے بیشتر علاقوں میں  موسم خشک ہے تاہم بعض بالائی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر آبر الود ہے ۔

 آج ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق کالام منفی 01 جبکہ گوپس میں 00 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک  رہے گاتاہم کوئٹہ ڈویژن اور فاٹا میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے  جبکہ صوبہ سندھ اور جنوبی بلوچستان میں موسم گرم رہے گا۔

 آج پشاور میں کم سے کم درجہ حرار ت 13اور زیادہ سے زیادہ 27  ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

   ہوا میں نمی کا تناسب70 فی صد  رہا۔

 پشاور میں سورج آج شام   6 بجکر 28 منٹ پر غروب جبکہ کل   6بجکر 13منٹ پر طلوع ہوگا۔