09-02-2017

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ پشاور سمیت  ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک ہے تاہم سردی کی شدت برقرار ہے  جبکہ  کشمیر اور گلگت بلتستان کے بعض مقامات پر مطلع آبرالود ہے  ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  آئندہ  چوبیس گھنٹوں کے دوران  ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا تاہم  آج شام یا رات کو   کشمیر او ر گلگت بلتسان  بعض مقامات پرہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔

 آج پشاور میں کم سے کم درجہ حرار ت 4 اور زیادہ سے زیادہ 20   ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ہوا میں نمی کا تناسب36 فی صد  رہا۔

پشاور میں آج غروب افتاب کا وقت  5 بجکر 51 منٹ ہےجبکہ سورج کل    7بجکر 5منٹ پر طلوع ہوگا۔