21-02-2017

محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد ہے تاہم بعض پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں مطلع جزوی طور پر آبر الو د ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران  صوبہ خیبر پختونخوا سمیت ملک کے بیشتر علاقو ں میں موسم خشک اور سرد رہے گا تاہم  گلگت بلتستان ، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر  بارش اور پہاڑوں پر برفباری  کا امکان ہے۔

 آج پشاور میں کم سے کم درجہ حرار ت 6اور زیادہ سے زیادہ 22  ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    ہوا میں نمی کا تناسب28 فی صد  رہا۔

پشاور میں آج غروب افتاب کا وقت  6 بجکر 3 منٹ ہےجبکہ سورج کل   6بجکر 53منٹ پر طلوع ہوگا۔