01-03-2017

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں سمیت مختلف اضلاع میں مطلع جزوی طور پر آبرالود ہے تاہم  دیگر علاقوں میں موسم خشک اور سرد ہے ۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ ، ہزارہ ڈویژن، فاٹا اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ   پشاور،بنوں ، مردان ، کوہاٹ ، ڈی آئی خان ، لاہور ، فیصل آباد ، سرگودھا،گجرانوالہ ، راولپنڈی ڈویژن  ، اسلام آباد ،اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ مزید ہلکی بارش کا امکان ہےتاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

 آج پشاور میں کم سے کم درجہ حرار ت 9اور زیادہ سے زیادہ 23  ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    ہوا میں نمی کا تناسب33 فی صد  رہا۔

پشاور میں آج غروب افتاب کا وقت  6 بجکر 10 منٹ ہےجبکہ سورج کل   6بجکر 43منٹ پر طلوع ہوگا۔