15-02-2017

محکمہ موسمیات نے ویک اینڈ کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں اور برفباری کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعہ سے اتوار کے دوران خیبر پختونخوا اور فاٹا میں اکثر مقامات پر بارش جبکہ ہفتہ اور اتوار کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن میں موسلادھار بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے۔ اس طرح جمعہ سے سوموار کے دوران کشمیر اور گلگت بلتستان میں اکثر مقامات پر جبکہ ہفتہ اور اتوار کے روز اسلام آباد، بالائی پنجاب میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری  کی توقع ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم بالائی فاٹا، مالاکنڈ ، ہزارہ، کوئٹہ، ژوب ڈویژن، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری  کا امکان ہے۔

 آج پشاور میں کم سے کم درجہ حرار ت 11اور زیادہ سے زیادہ 19  ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    ہوا میں نمی کا تناسب43 فی صد  رہا۔

پشاور میں آج غروب افتاب کا وقت  5 بجکر 57 منٹ ہےجبکہ سورج کل   6بجکر 59منٹ پر طلوع ہوگا۔