August 17, 2018

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

موسم

WEATHER

26-07-2018

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر  علاقوں میں دن کے دوران موسم گرم اور مرطوب  ہے آج شام /رات تاہم راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، مالاکنڈ،ہزارہ، پشاور، کوھاٹ، مردان ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ بنوں ، ڈی آئی خان، فیصل آباد ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ  بارش کا امکان ہے جبکہ اس دوران ہزارہ، مالاکنڈ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوھاٹ، مردان، بنوں ، ڈی آئی خان  ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ ژوب، قلات، ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور، ساہیوال ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ  بارش کا امکان ہے تاہم  ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔

 آج پشاور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرار ت 33اورکم سے کم 25  ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

پشاور میں آج غروب آفتاب کا وقت 7  بجکر  20منٹ ہے جبکہ سورج کل  5 بجکر  20منٹ پر طلوع ہوگا۔

………………………………………………..

 

Urdu News Bulletin

 

 

Dated:  26th July, 2018

 

Broadcasting Time: 04:00 PM

 

Duration:  10 Min

 

Total Pages:

 

News Reader:     Rafique Kamran

 

Prepared and Edited By : Amjad Ali Khan (News Editor)

 

Vetted:

 

 

 

 

 

Radio Meezan FM 96.6 KP Judicial Academy Peshawar

Related posts