February 19, 2020

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

موسم

WEATHER
11-03-2019
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں گزشتہ رات سے بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں داخل ہونے والے نئے سسٹم کے باعث خیبرپختونخوا میں پشاور ، ملاکنڈ ، ہزارہ اور کوہاٹ ڈویژن ،اسلام آباد بالائی پنجاب اور کشمیرمیں اکثر مقامات پر جبکہ بنوں ، ڈی آئی خان ، فیصل آباد ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری سے موسم مزید سرد ہو گیا ہے جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ ، کوئٹہ ، قلات، مکران ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

آج پشاور میں کم سے کم درجہ حرار ت 9اور زیادہ سے زیادہ 13ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
پشاور میں آج غروب آفتاب کا وقت 6 بجکر 18منٹ ہے جبکہ سورج کل 6 بجکر 31منٹ پر طلوع ہوگا۔
………………………………………………..

Urdu News Bulletin

Dated: March 11th, 2019

Broadcasting Time: 04:00 PM

Duration: 10 Min

Total Pages:

News Reader: Rafique Kamran

Prepared and Edited By : Amjad Ali Khan (News Editor)

Vetted:

Radio Meezan FM 96.6 KP Judicial Academy Peshawar

Related posts