May 26, 2019

Khyber Pakhtunkhwa Judicial Academy, Peshawar
BROADCAST TIMING

Morning : 08:00AM to 11:00AM | Evening : 03:00PM to 07:00PM
Call Now: 091-9211654 | Email us: info@radiomeezan.pk

موسم

WEATHER
29-03-2019
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود ہے تاہم آج شام /رات مالاکنڈ ، ہزارہ ، مردان ڈویژن ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ پشاور ، کوہاٹ ، بنوں ، ڈی آئی خان ، گوجرانوالہ ، سرگودھا ، فیصل آباد ، راولپنڈی ڈویژن اور اسلام آباد میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سندھ میں گرم رہے گا تاہم ہزارہ ڈویژن ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ ، مردان ، راولپنڈی ، گوجرانوالہ ، لاہور ڈویژن اور اسلام آباد میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔
آج پشاور میں کم سے کم درجہ حرار ت 15اور زیادہ سے زیادہ 27ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

پشاور میں آج غروب آفتاب کا وقت 6 بجکر 32منٹ ہے جبکہ سورج کل 6 بجکر 06منٹ پر طلوع ہوگا۔
………………………………………………..

Urdu News Bulletin

Dated: March 29th, 2019

Broadcasting Time: 04:00 PM

Duration: 10 Min

Total Pages:

News Reader: Rafique Kamran

Prepared and Edited By : Amjad Ali Khan (News Editor)

Vetted:

Radio Meezan FM 96.6 KP Judicial Academy Peshawar

Related posts