WEATHER

06-04-2018

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  پشاور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ  وسطی اور جنوبی علاقوں میں گرم ہے تاہم لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، ژوب، ہزارہ ڈویژن، بالائی فاٹا اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پنجاب کے وسطی/جنوبی علاقوں اور سکھر ڈویژن میں تیز/گرد آلود ہوائیں  چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے  دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی اور وسطی علاقوں میں گرم رہنےکا امکان ہےتاہم اس دوران قلات، ژوب، مالاکنڈ، ڈی آئی خان ڈویژن، فاٹا اور کشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

آج پشاور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرار ت 33اورکم سے کم 18  ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

پشاور میں آج سورج  6 بجکر 38منٹ پر  غروب  جبکہ کل صبح    5بجکر 55منٹ پر طلوع ہوگا ۔

………………………………………………..


Urdu News Bulletin

 

 

Dated:  6th April, 2018

 

Broadcasting Time: 04:00 PM

 

Duration:  10 Min

 

Total Pages:

 

News Reader:     Rafique Kamran

 

Prepared and Edited By : Amjad Ali Khan (News Editor)

 

Vetted:

 

 

 

 

 

Radio Meezan FM 96.6 KP Judicial Academy Peshawar