WEATHER

10-04-2018

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ راولپنڈی ,اسلام آباد سمیت بالائی خیبرپختونخوا یعنی مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ ڈویژن، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں، جبکہ بنوں، ڈی آئی خان، ڈی جی خان، ملتان اور ساہیوال ڈویژن میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش وقفے وقفے سے جاری ہے تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے  دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک  رہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا، گلگت بلتستان اورکشمیرمیں چند مقامات پر تیزہواوٰں اور گرج چمک کے ساتھ مزید  بارش کا امکان ہے۔

آج پشاور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرار ت 27اورکم سے کم 17  ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

پشاور میں آج سورج  6 بجکر 41منٹ پر  غروب  جبکہ کل صبح    5بجکر 50منٹ پر طلوع ہوگا ۔

………………………………………………..


Urdu News Bulletin

 

 

Dated:  10th April, 2018

 

Broadcasting Time: 04:00 PM

 

Duration:  10 Min

 

Total Pages:

 

News Reader:     Rafique Kamran

 

Prepared and Edited By : Amjad Ali Khan (News Editor)

 

Vetted:

 

 

 

 

 

Radio Meezan FM 96.6 KP Judicial Academy Peshawar