20-04-2018

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا، فاٹا، اسلام آباد، بالائی پنجاب ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ شمالی بلوچستان، وسطی اور جنوبی پنجاب میں چند مقامات پر گرج چمک اور تیزہواوٴں کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔

آئیندہ  چوبیس گھنٹوں  کے دوران اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، فاٹا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں کہیں کہیں جبکہ بنوں، ڈی آئی خان، ڈی جی خان، ملتان،ساہیوال، بہاولپور، سکھر ڈویژن میں چند مقامات پر تیزہواوٰں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پر تیز آندھی اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

آج پشاور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرات  17 اور کم سے کم 12 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پشاور میں آج سورج  6 بجکر 48 منٹ پر غروب اور  صبح 5 بجکر 38 منٹ پر طلوع ہوگا۔