WEATHER

04-06-2018

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پشاور سمیت  ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک ہے۔ تاہم پنجاب کے بالائی علاقوں میں  تیزہوائیں/لُو چلنے جبکہ کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاری علاقوں میں بعض مقامات پر تیزہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے  دوران   پشاور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید  گرم اور خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے چند روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ پنجاب کے نیم پہاڑی علاقوں، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ جبکہ اندرون سندھ، جنوبی اور وسطی پنجاب اور مشرقی بلوچستان میں درجہ حرارت50 ڈگری سینٹی گریڈ  تک رہنے کا امکان ہے۔

آج پشاور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرار ت 41اورکم سے کم 28  ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

پشاور میں آج افطار کا وقت   7بجکر 22منٹ  ہے جبکہ انتہائی سحر   3بجکر 19منٹ پر ہوگا ۔

………………………………………………..

 

Urdu News Bulletin

 

 

Dated:  4th June, 2018

 

Broadcasting Time: 04:00 PM

 

Duration:  10 Min

 

Total Pages:

 

News Reader:     Rafique Kamran

 

Prepared and Edited By : Amjad Ali Khan (News Editor)

 

Vetted:

 

 

 

 

 

Radio Meezan FM 96.6 KP Judicial Academy Peshawar