WEATHER

05-06-2018

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پشاور سمیت  ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک ہے تاہم راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے  دوران   پشاور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید  گرم اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے 2سے3 روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ پنجاب کے نیم پہاڑی علاقوں، خیبرپختونخوا اورکشمیر میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ جبکہ اندرون سندھ، جنوبی اور وسطی پنجاب اور مشرقی بلوچستان میں درجہ حرارت50  ڈگری سینٹی گریڈ  تک رہنے کا امکان ہے۔

آج پشاور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرار ت 40اورکم سے کم 27  ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

پشاور میں آج افطار کا وقت   7بجکر 23منٹ  ہے جبکہ انتہائی سحر   3بجکر 18منٹ پر ہوگا ۔

………………………………………………..

 

Urdu News Bulletin

 

 

Dated:  5th June, 2018

 

Broadcasting Time: 04:00 PM

 

Duration:  10 Min

 

Total Pages:

 

News Reader:     Rafique Kamran

 

Prepared and Edited By : Amjad Ali Khan (News Editor)

 

Vetted:

 

 

 

 

 

Radio Meezan FM 96.6 KP Judicial Academy Peshawar