WEATHER
07-06-2018
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک ہے ۔ تاہم آج شام/رات مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن،اسلام آباد، کشمیر میں چند مقامات پر جبکہ لاہور ڈویژن اور شمالی بلوچستان میں بعض مقامات پر تیزہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا تاہم گوجرانوالہ ڈویژن، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر تیزہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ملک کے بیشتر وسطی اور جنوبی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔اس دوران اندرون سندھ، جنوبی اور وسطی پنجاب اورمشرقی بلوچستان میں درجہ حرارت50ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنےکا امکان ہے۔

آج پشاور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرار ت 41اورکم سے کم 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

پشاور میں آج افطار کا وقت 7بجکر 24منٹ ہے جبکہ انتہائی سحر 3بجکر 18منٹ پر ہوگا ۔
………………………………………………..

Urdu News Bulletin

Dated: 7th June, 2018

Broadcasting Time: 04:00 PM

Duration: 10 Min

Total Pages:

News Reader: Rafique Kamran

Prepared and Edited By : Amjad Ali Khan (News Editor)

Vetted:

Radio Meezan FM 96.6 KP Judicial Academy Peshawar