25-01-2017
محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور خیبر پختونخوا اور ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔جبکہ بارشوں اور برف باری کا یہ سلسلہ رواں ہفتے ملک کے مختلف علاقوں میں جاری رہے گا۔
محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان ، بالائی خیبر پختونخوا ، فاٹا، اسلام آباد، بالائی پنجاب اور کشمیر میں اکثر مقامات پر جبکہ زیریں خیبر پختونخّوا، جنوبی پنجاب ، گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ سند ھ میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

آج پشاور میں کم سے کم درجہ حرار ت10اور زیادہ سے زیادہ 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ہوا میں نمی کا تناسب94 فی صد رہا۔
پشاور میں آج غروب افتاب کا وقت 5 بجکر 37 منٹ ہےجبکہ سورج کل 7بجکر 16منٹ پر طلوع ہوگا۔