15-09-2017

خیبر پختونخوا حکومت نے مہلک مرض ٹی بی یعنی تپ دق سے متعلق شعور اجاگر کرنے اور اسکی روک تھام کےلئے سرکاری سکولوں میں آگاہی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کے مطابق سرکاری سکولوں کے بچوں میں متعدی بیماری ٹی بی سے متعلق شعور اجاگر کرنے کےلئے پہلے مرحلے میں اساتذہ کو تربیت دی جارہی ہے جو ماسٹر ٹرینر کی حیثیت سے طلبہ و طالبات کو ٹی بی کی علامات اور اس سے بچاو کے حوالے سے آگاہی دیں گے ۔اس مقصد کےلئے محکمہ تعلیم اور  غیر سرکاری تنظیم کے باہمی تعاون سے پشاور رورل اکیڈمی میں بیس سے زائد سکولوں کے  اساتذہ کی تربیت جاری ہے۔