03-08-2017

پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس روح الاآمین خان اور جسٹس اعجاز انور پر مشتمل دو رکنی بنچ نے مہمند ایجنسی کے انٹر منٹ سنٹر میں قیدی کے علاج کے لئے دائر رٹ درخواست پر اوور سائٹ بورڈ سے جواب طلب کرلیا ہے ۔

درخواست گزار فضل شاہ کی جانب سے دائر رٹ درخواست میں عدالت کو بتایا گیا کہ درخواست گزار کے بھا ئی بخت منیر مہمند ایجنسی کے انٹرمنٹ سنٹر میں موجود ہے جو مختلف نوعیت کی بیماریوں میں مبتلا ہے اور انٹر نمنٹ سنٹر قوانین کے مطابق جس سنٹر میں علاج کی سہولت میسر نہ ہوں وہاں قریب ترین ہسپتال میں زیر حراست قیدی کا علاج کیا جائے گا لہذا فاضل عدالت سے استدعا ہے کہ اسے علاج معالجے کےلئے ہسپتال منتقل کیا جائے ۔