06-09-2017

میانمار سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔

دائر درخواست میں وزیراعظم، سیکرٹری خارجہ، سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری دفاع کو فریق  بناتے ہوئے موقف اپنایا گیا کہ  پاکستان میانمار میں مسلمانوں کی نسل کشی پر خاموش ہے۔

 عدالت فریقین کو میانمار میں مسلمانوں کی نسل کشی روکنے کے لیے آواز بلند کرنے اور میانمار کے سفارتی عملے کو ملک بدر کرنے کے ساتھ ساتھ  فریقین کو میانمار سے پاکستانی سفارتی عملے کو بھی واپس بلوانے کا حکم دیا جائے۔